آسٹریلیا کا بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا فیصلہ

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا آئندہ ہفتے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں پر وطن واپس آنے کی عائد پابندی اٹھا لے گا۔
خبر کا کوڈ: 4561
تاریخ اشاعت: 08 May 2021 - 16:41 - 30July 2642

آسٹریلیا کا بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا آئندہ ہفتے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں پر وطن واپس آنے کی عائد پابندی اٹھا لے گا۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ سے بری طرح متاثرہ بھارت سے آنے والے افراد کو آسٹریلیا  میں داخلے پر پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

موریسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے جو قواعد لاگو کیے تھے وہ انتہائی موثر ثابت ہوئے ہیں، ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت تھی اور یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا تھا تاکہ یہاں آسٹریلیا میں کووڈ 19 کی تیسری لہر سے بچا جا سکے۔  مسافروں کے لیے اپنا کورونا وائرس کا منفی ٹیسٹ دکھانا ضروری ہوگا جبکہ 14 دن تک خود کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کے اصول کی پابندی کرنا ہوگی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً