کابل میں خود کش حملہ7 ہلاک و زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں خود کش حملے میں ایک شخص ہلاک جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 457
تاریخ اشاعت: 24 February 2018 - 17:45 - 14May 2639

کابل میں خود کش حملہ7 ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے میں ایک شخص ہلاک، جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق علی الصبح کابل کے علاقے شاش دراک میں خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا۔

افغان انٹیلی جنسی ایجنسی کے ایک سیکیورٹی اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ خودکش حملہ آور نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ این ڈی ایس کا کمپاؤنڈ نیٹو ہیڈکواٹرز اور امریکی سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں اسی کمپاؤنڈ کے قریب خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حملے کے بعد فی الحال کسی تنظیم کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں