اپ ڈیٹ: 21 June 2021 - 15:39
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۸۸
تاریخ اشاعت: 17:31 - May 16, 2021

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ قریشی نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر کو موجودہ صورتحال میں مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

شاہ محمود قریشی سے سوڈان کی وزیرخارجہ مریم الصادق المہدی نے ٹیلیفون پر گفتگو اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں تبدالہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کی صورتحال سمیت  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں وزرائے خارجہ  نے نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ ذرائع کے مطابق مسلم ممالک صرف زبانی طور پر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اسلامی جمہویرہ ایران واحد اسلامی ملک ہے جو عملی طور پر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں