16 October 2024

پاکستانی وزیر خارجہ کی نجف اشرف میں حضرت علی (ع) کے روضہ مبارک پر حاضری

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراق کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زيارت کا شرف حاصل کیا اور نماز ادا کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۵۷
تاریخ اشاعت: 21:42 - May 31, 2021

پاکستانی وزیر خارجہ کی نجف اشرف میں حضرت علی (ع) کے روضہ مبارک پر حاضریمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراق کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زيارت کا شرف حاصل کیا اور نماز ادا کی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل عراق کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی عراقی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وزیر خآرجہ نے مسجد کوفہ اور دیگر تاریخی مقدس مقامات کی بھی زیارت کی ، جن میں حضرت مسلم بن عقیل (ع) اور حضرت ہانی بن عروہ (ع) کے مزارات بھی شامل ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے نجف اشرف میں ممتاز عالم دین آیت اللہ بشیر نجفی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں