اپ ڈیٹ: 04 August 2021 - 19:45
امریکی صدر جو بائیڈن جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۸۳
تاریخ اشاعت: 19:36 - June 10, 2021

امریکی صدر جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔  امریکی صدر بائیڈن کا بطور صدر یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ جو بائیڈن آج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے اور اتوار کو برطانیہ کی ملکہ سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر نے رائل ایئر فورس ملڈن ہال بیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی ممالک سے اتحاد مضبوط اور جمہوریت کو فروغ دینے آئے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ کشیدگي کو رکھنے کے خواہاں نہیں اور روس کے ساتھ باثبات تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں