اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغان صوبے بغلان میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں 16 اہلکار ہلاک اور زخمی

افغانستان کے صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۸۴
تاریخ اشاعت: 19:53 - June 10, 2021

افغان صوبے بغلان میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں 16 اہلکار ہلاک اور زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 16 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد طالبان کی جانب سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی گئی تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنادیا گیا۔

ادھر کار بم دھماکے کے بعد طالبان نے بغلان سمنگن ہائی وے کو مائنز لگاکر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا تاہم مائنز ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

افغان آرمی کمانڈر کے مطابق دھماکے میں ملٹری بیس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ طالبان دہشت گردوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں