طالبان کو دشمنی اور عداوت کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمنی چاہتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
خبر کا کوڈ: 4731
تاریخ اشاعت: 21 June 2021 - 16:12 - 12September 2642

طالبان کو دشمنی اور عداوت کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمنی چاہتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ سیاسی راستہ اختیار کرنا ہے یا جنگ لڑنی ہے؟افغان صدر کی جانب سے طالبان کو یہ پیغام نئے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کی تعیناتی کے موقع پر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  نئے وزرا کی تعیناتی سے سکیورٹی ادارے مضبوط ہونگے، سب جانتے ہیں کہ وطن کی راہ میں جان کی قربانی دینا فخر کی بات ہے لیکن ہم زندگی چاہتے ہیں اشرف غنی نے کہا ہے کہ کیا 43 سالہ جنگ ہمارے ملک کیلئے کافی نہیں؟۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً