16 October 2024

پاکستان کا طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۴۹
تاریخ اشاعت: 14:11 - June 26, 2021

پاکستان کا طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہ کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے  کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے تعاون کو ناکافی سمجھا اور ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر امریکہ کی مدد کی۔

عمران خان نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکہ سے اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی مہذب تعلقات چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں امریکہ پاکستان سے بھی بھارت جیسے تعلقات رکھے۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ افغان مسئلے کا حل سیاسی ہے ورنہ خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ پاکستان نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہ کریں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں