02 February 2025

برطانوی وزیر اعظم کا کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۹۱
تاریخ اشاعت: 14:09 - July 06, 2021

برطانوی وزیر اعظم کا کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بورس جانسن نے کہا کہ ہمیں کوویڈ کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے اب خود ہی فیصلےکرنا ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 19 جولائی سے پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں لازمی ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اس کے بعد ماسک رضا کارانہ طور پر پہنا جاسکے گا۔

بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کے دنوں کی ایک میٹر کی سماجی دوری کی شرط بھی ختم کی جارہی ہے جبکہ سیلف آئیسولیشن برقرار رہے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ اور گھروں میں صرف 6 افراد کی ملاقات کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی پابندی بھی ختم کی گئی ہے جبکہ 19 جولائی سے تمام بزنس اور نائٹ کلب کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے مثبت نتائج کے سبب پابندی اٹھانا ممکن ہوا ہے، 29 جولائی تک ملک کی تمام بالغ آبادی کو پہلی ڈوز، دو تہائی کو دوسری ڈوز بھی لگادی جائے گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں