16 October 2024

طالبان کے القاعدہ اور دیگردہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گہرے اور قریبی روابط ہیں

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گہرے اور قریبی روابط ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۵۷
تاریخ اشاعت: 0:35 - July 23, 2021

طالبان کے القاعدہ اور دیگردہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گہرے اور قریبی روابط ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گہرے اور قریبی روابط ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان افغانستان کو باغیوں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان کی اس خواہش کو پورا نہیں ہونے دے گی، ہمارا مقصد افغانستان کی آزادی، مساوات اور 20 سال میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا تحفظ ہے۔ افغانستان کے صدر نے مزید کہا کہ ہم فوری اور دیرپا امن قائم کرنا چاہتے ہیں، دشمن جان لیں ہم کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ہم مذاکرات کے لئے گذشتہ برس طالبان کے 5 ہزار قیدی آزاد کردیئے لیکن اس کے باوجود طالبان مذاکرات کے لئے راضی نہیں ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں