افغان حکومت نے 34میں سے 31صوبوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکومت نے 34میں سے 31صوبوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد طالبان کے حملوں اور نقل و حرکت میں کمی لانا ہے۔افغان انتظامیہ کے مطابق پورے ملک میں صوبہ ننگر ہار ، پنجشیر اور کابل کے علاوہ تمام صوبوں میں رات کے وقت کرفیو ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان نے افغانستان کے 90فیصد علاقوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جسے افغان حکومت نےمسترد کردیا ۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
