16 October 2024

پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات جیت لئے

پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات سادہ اکثریت سے جیت لئے ہیں اور وہ کسی اتحاد کے بغیر ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۷۳
تاریخ اشاعت: 17:51 - July 26, 2021

پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات جیت لئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات سادہ اکثریت سے جیت لئے ہیں اور وہ کسی اتحاد کے بغیر ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 42 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی نے 11 اور مسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ایک پوئیٹ میں آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں