عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۹۹
تاریخ اشاعت: 19:11 - August 04, 2021

عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے استعفی کی تصدیق کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عاصم باجوہ اب سی پیک کے معاملات کو نہیں دیکھیں گے اور اب عاصم سلیم باجوہ کی جگہ خالد منصور کو سی پیک افیئرز کے لیے معاون خصوصی برائے وزیراعظم کا عہدہ دیا جارہا ہے ہم انہیں اس عہدے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، ان کا کارپورٹ سیکٹر کا وسیع تجربہ، چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنا اور سی پیک کے کچھ بڑے پروجیکٹس میں براہ راست شمولیت انہیں سی پیک کے اگلے مرحلے کی قیادت کے لیے آئیڈیل شخصیت قرار دیتی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں