02 February 2025

احمد مسعود کا پنجشیر وادی کو طالبان کے حوالے کرنے سے انکار

شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۶۸
تاریخ اشاعت: 23:44 - August 23, 2021

احمد مسعود کا پنجشیر وادی کو طالبان کے حوالے کرنے سے انکارمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ احمد مسعود نے کہا کہ  پنجشیر طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا، اگر طالبان نے قبضے کی کوشش کی تو انھیں مزاحمت کا سامنا کرنا ّڑےگا۔

احمد مسعود نے کہا کہ ہم نے سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر طالبان مذاکرات سے انکار کرتے ہیں تو جنگ ناگزیر ہوگی۔ ادھر طالبان نے احمد مسعود کو پنجشیر وادی حوالے کرنے کے لیے چار گھنٹےکی مہلت دی ہے، افغانستان کے نائب صدر امر اللّٰہ صالح پنجشیر ہی میں موجود ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں