اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر اعظم کی افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل پر تاکید

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت ہی امن واستحکام کےلیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۸۱
تاریخ اشاعت: 19:19 - August 26, 2021

پاکستانی وزیر اعظم کی افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت ہی امن واستحکام کےلیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، عمران خان  نے دنیا بھر میں ہنگامی حالات کے دوران خوراک کی فراہمی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کو سراہا، اور کہا کہ پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہورہاہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 ملاقات میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور افغان عوام کے لیے خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لیے پاکستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے افغان شہریوں کو خوراک کی فراہمی پر پاکستان کی تعریف کی اور افغانستان کو امداد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل اورعالمی برادری کا مثبت رویہ انسانی بحران سے بچا سکتا ہے، جامع حکومت ہی امن واستحکام کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں