02 February 2025

افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کا حملہ ناکام

افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کل رات طالبان نے حملہ کیا تھا جسے احمد مسعود کی اتحادی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۰۴
تاریخ اشاعت: 17:10 - September 01, 2021

افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کا حملہ ناکاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق کمانڈر مرحوم شاہ احمد مسعود کے ایک ساتھی فہیم دشتی نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان کل رات طالبان نے حملہ کیا تھا جسے احمد مسعود کی اتحادی فورسز نے ناکام بنادیا ہے۔اس نے کہا کہ اسلڑائی م؛ں متعدد طالبان ہلاک ہوگئے جس کے بعد طالبان نے عقب نشینی کی ہے

افغانستان کے صوبے پنجشیر پر طالبان اور احمد مسعود کی زیر قیادت مزاحمتی فورس کے درمیان جھڑپ میں 8 طالبان ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پنجشیر میں طالبان نے مزاحمت کاروں پر حملہ کردیا اور دو طرفہ فائرنگ کے دوران 8 طالبان ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ قومی مزاحمتی فورس کے دو جنگجو بھی مارے گئے۔

پنجشیر واحد صوبہ ہے جہاں طالبان تاحال اپنی عمل داری قائم نہیں کرسکے۔ سابق شمالی اتحاد کے گڑھ پنجشیر میں سوویت یونین کے خلاف جنگ کے کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ احمد مسعود کا کہنا ہے کہ اگر طالبان نے وسیع بنیادوں پر اور ہمہ گیر حکومت تشکیل دی تو ہم مذاکرات کے لئۓ تیار ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں