اپ ڈیٹ: 16 September 2021 - 17:43
عالم اسلام کے بزرگ مرجع تقلید اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ستون اربعہ میں شامل آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الطباطبائی الحکیم کا 85 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۱۰
تاریخ اشاعت: 14:30 - September 04, 2021

آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الطباطبائی الحکیمؒ خالق حقیقی سے جاملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ستون اربعہ میں شامل آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الطباطبائی الحکیم کا 85 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

آیت اللہ محمد سعید الحکیم کا 3 دن قبل نجف کےاسپتال میں آپریشن ہوا اور کل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

مرحوم آیت اللہ سید محمد سعید الحکیمؒ کا شمار عالم اسلام کے بڑے فقہا میں ہوتا تھا وہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے چار بڑے مجتہدین میں شامل تھے، عراقی صدر برہم صالح نے ایک بیان میں آیت اللہ محمد سعید الحکیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں