اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

برطانیہ کا طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۱۳
تاریخ اشاعت: 14:22 - September 04, 2021

برطانیہ کا طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسکای نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کو اب اس نئی حقیقت سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔ طالبان پر معتدل اثرورسوخ ڈالنے کے لیے ایک گروپ بنانے کی ضرورت ہے۔ڈومنیک راب نے کہا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جو افغانستان کی صورتحال سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں ۔ راب نے کہا کہ برطانیہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں