اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارتی پولیس نے مرحوم سید محمد علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بهارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۲۲
تاریخ اشاعت: 16:25 - September 06, 2021

بھارتی پولیس نے مرحوم سید محمد علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما مرحوم سید محمد علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے مرحوم سیدعلی گیلانی کے اہلخانہ پرغیرقانونی اقدامات کا الزام عائد کیاگیا ہے۔

دنیا نیوز نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی پولیس نے سید محمد علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر بڈگام پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیاہے۔

واضح رہے کہ حریت رہنما سید محمد علی گیلانی کا انتقال یکم ستمبر کی رات کو ہوا تھا  اور انھیں سرینگر میں سپرد خاک کردیا گیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں