اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان کے پنجشیر مزاحمتی محاذ نے طالبان کی حکومت کو غیر قانونی قراردیدیا

افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں قائم مزاحمتی محاذ نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو غیر قانونی اور ناجائز قراردیدیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۳۰
تاریخ اشاعت: 23:42 - September 08, 2021

افغانستان کے پنجشیر مزاحمتی محاذ نے طالبان کی حکومت کو غیر قانونی قراردیدیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں قائم مزاحمتی محاذ نے اپنے ایک بیان میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کو غیر قانونی اور ناجائز قراردیدیا ہے۔ افغان مزاحمتی محاذ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ افغانستان کی ممتاز شخصیات کے ساتھ مشورے کے بعد افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کریں گے۔ افغان مزاحمتی محاذ نے اقوام متحدہ، یورپ اور دیگر عالمی تنظیموں اور ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ طالبان کی غیر قانونی اور ناجائز حکومت کو تسلیم کرنے سے پرہیز کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ وہ نئی حکومت میں تمام افغان گروہوں کے نمائندوں کو شامل کریں گے۔ طالبان نے پنجشیر پر بھی قبضہ کرنے کاد عوی کیا ہے جبکہ پنجشیر کے مزاحمتی محاذ نے طالبان کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف جہاد جاری ہے ۔جامع اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل تک طالبان کے خلاف جہاد جاری رہےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں