سید حسن نصر اللہ آج سہ پہر کو خطاب کریں گے
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج بروز بدھ سہ پہر کو ملکی اور عالمی امور کے بارے میں قوم سےخطاب کریں گے۔ سید حسن نصر اللہ اپنے خطاب میں حزب اللہ لبنان کے عظیم شہداء شیخ راغب حرب، سید عباس موسوی اور حاج عماد مغنیہ کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ عرب ذرائع کے مطابق سید حسن نصر اللہ اپنے خطاب میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائيل کے خلاف اہم نکات کی طرف اشارہ کریں گے۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
