پاکستان کے وزير اعظم 23 فروری کو روس کے دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو دو روزہ دورے پر روس روانہ ہوں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۱۷
تاریخ اشاعت: 13:39 - February 22, 2022

پاکستان کے وزير اعظم 23 فروری کو روس کے دورے پر روانہ ہوں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو دو روزہ دورے  پر روس روانہ ہوں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو دو روزہ دورہ پر روس جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پوتین سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، حماد اظہراورفواد چوہدری کے علاوہ قومی سلامتی مشیر معید یوسف ہوں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں