اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر اعظم کا تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کا عزم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں، اپوزیشن اپنا شوق پورا کرکے دیکھ لے، اندازہ ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۶۵
تاریخ اشاعت: 16:27 - March 06, 2022

پاکستانی وزیر اعظم کا تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کا عزممقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں، اپوزیشن اپنا شوق پورا کرکے دیکھ لے، اندازہ ہوجائے گا۔ 

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ارکان کی ملاقات گزشتہ روز ہوئی، اور ان ارکان میں ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک کے علاوہ وفاقی وزراء بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے، تحریک انصاف کے سب ارکان متحد ہیں، اور تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے، انہیں اندازہ ہوجائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ارکان نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم کہیں نہیں جار رہے ہیں اور ایسا سوچا بھی نہیں ،ہمارے بارے میں مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں