اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سلامتی کونسل کی پشاور مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

سلامتی کونسل کی صدر لانا ذکی نے پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ جامع مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۷۰
تاریخ اشاعت: 14:39 - March 07, 2022

سلامتی کونسل کی پشاور مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کی صدر لانا ذکی نے پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ جامع مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ  حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شہر پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر سلامتی کونسل کی صدر لانا ذکی نسیہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اراکین کی جانب سے چار مارچ کو پشاور میں ہونے والے داعش کے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے بیان میں سلامتی کونسل کے ارکان نے پشاور کی کوچہ رسالدار مسجد میں ہونے والے حملے کو گھناؤنا اور بزدلانہ عمل قرار دیا۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اعلامیے کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ پاکستنا میں دہشت گردوں کو تربیت فراہم کرنے والے مراکز پاکستانی حکومت کے زير نظر ہیں جن میں لال مسجد بھی شامل ہے۔ لال مسجد کے ملا عبدالعزیز اعلانیہ طور پر داعش دہشت گردوں کی حمایت اور انھیںم دد فراہم کرتے ہیں لیکن پاکستانی حکومت اور اداروں نے دہشت گردوں کے سرغنوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں