ہندوستان: میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ووٹنگ

ہندوستان کی شمال مشرق کی دو ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 520
تاریخ اشاعت: 27 February 2018 - 23:50 - 17May 2639

ہندوستان: میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ووٹنگمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی شمال مشرق کی دو ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کیلئے صبح سے ہی پولنگ بوتھ پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق شیلانگ میں ماڈل پولنگ اسٹیشن نارتھ پر ای وی ویم میں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ روکنی پڑی تاہم کچھ دیر میں حالات پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد ووٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی ۔

دونوں ریاستوں میں زیادہ تر جگہوں پر ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوگئی ، جو شام چار بجے تک چلے گی تاہم ناگالینڈ کے دور دراز کے علاقوں میں کچھ ووٹنگ مراکز پر تین بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ان دونوں ریاستوں کے علاوہ تری پورہ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج تین مارچ کو اعلان کئے جائیں گے  ۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً