16 October 2024

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کی یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری

یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے آج پھر یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۱۴
تاریخ اشاعت: 0:38 - March 18, 2022

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کی یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے آج پھر یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری کی ، جس کے نتیجے میں م عدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ المسیرہ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج صبح دارالحکومت صنعاء کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔ یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا اور یمنی فورسز نے سعودی عرب کی تیل کپمنی آرامکو اور ابہا ايئر پورٹ پر جوابی حملوں میں ثابت کردیا ہےکہ یمنی فوج سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں