امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیئے

امریکہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کردیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5234
تاریخ اشاعت: 28 March 2022 - 18:52 - 18June 2643

امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردیئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کا حکم واپس لینے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے فیصلے سے امریکہ اور طالبان کے درمیان حالیہ رابطوں اور مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں بھی خلل پڑے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے اسکولوں کو کھولنے کے فیصلے کی واپسی سے طالبان کے ساتھ صرف امریکہ نہیں بلکہ دنیا بھر کے تعلقات خراب ہوجائیں گے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً