اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت جاری

پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جمع کروائی گئی تحریکِ عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے بغیر ووٹنگ کے ہی مسترد کر دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں از خود نوٹس کیس کی سماعت آج تیسرے دن بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۶۷
تاریخ اشاعت: 17:21 - April 06, 2022

پاکستانی سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جمع کروائی گئی تحریکِ عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے بغیر ووٹنگ کے ہی مسترد کر دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں از خود نوٹس کیس کی سماعت  آج  تیسرے دن بھی جاری ہے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ از خود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی اعلی عدالت نے دھمکی آمیز خط پر خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں سے اِن کیمرہ بریفنگ لینے، مراسلے کی انکوائری اور امریکہ میں پاکستانی سفیر کو طلب کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور 31 مارچ کی قومی اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ازخود نوٹس کی سماعت بدھ  کے دن بھی جاری رکھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں