پاکستان میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی

پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5296
تاریخ اشاعت: 12 April 2022 - 14:49 - 03July 2643

پاکستان میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق کلاچی میں چوک یادگار پر پولیس موبائل وین کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد وین میں آگ لگ گئی ۔واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کی ذمہ د اری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ شہباز شریف کے وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کا یہ پہلا حملہ ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً