02 February 2025

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بهارت کا دورہ کریں گے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن 21 اپریل سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۱۴
تاریخ اشاعت: 15:43 - April 17, 2022

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بهارت کا دورہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن 21 اپریل سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم پہلے بھارتی شہر احمد آباد پہنچیں گے۔ جہاں وہ تاجروں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے اس کے بدع وہ دہلی روانہ ہوجائیں گے۔  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن دورۂ بھارت میں بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔اس ملاقات میں اسٹریٹجک دفاع، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات ہوگی۔ اس سے قبل برطانوی وزير خارجہ نے دورہ بھارت کے دوران بھارت کو روس کی قربت پر خبردار کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں