اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کے نئے وزیر اعظم سے سعودی حکومت کے سفیر کی ملاقات

پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن المالکی نے ملاقات اور گفتگوکی۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۲۵
تاریخ اشاعت: 15:40 - April 19, 2022

پاکستان کے نئے وزیر اعظم سے سعودی حکومت کے سفیر کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن المالکی نے ملاقات اور گفتگوکی۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، اور دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری اور اسٹرٹیجک تعلقات کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹانے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا۔ پاکستان میں امریکہ اور سعودی عرب کا نفوذ بہت زیادہ ہے۔ امریکہ پاکستان میں بعض امور براہ راست انجام دیتا ہے اور بعض دیگر امور کو وہ سعودی عرب کے ذریعہ پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں