پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سعودی حکومت روانہ ہوگئے

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ سعودی حکومت کے دورے پر روانہ ہوگئے، وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5356
تاریخ اشاعت: 28 April 2022 - 15:36 - 19July 2643

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سعودی حکومت روانہ ہوگئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف  13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی حکومت کے دورے پر روانہ ہوگئے، وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وفد میں وفاقی وزراء شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ بھی شامل ہیں وفد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔

 ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے میں ساڑھےسات ارب ڈالر کے پیکج پر بات کریں گے، سعودی عرب سے رواں سال کے آخر تک 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بطور سیف ڈپازٹ مزید 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھوانے کی درخواست کریں گے اور تیل کی فراہمی ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر دو ارب ڈالر کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں