اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نواز شریف نے عدالت کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خلاف عدالت کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۷
تاریخ اشاعت: 23:07 - February 28, 2018

نواز شریف نے عدالت کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی ذرائع کے مطابق سابق وزیرا‏عظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بارے میں عدالت کے فیصلے کو قبول نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر ا‏عظم نواز شریف اب تک عدالت کے فیصلوں پر براہ راست تنقید کرنے سے گریز کرتے رہے  ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدلیہ کو براہ راست ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہیں نا اہل قرار دینے کا فیصلہ بغیر کسی دلیل کے صادر کیا گیا ہے اور وہ اپنے لئے عدالت کے اس قسم کے احکام کی پابندی ضروری نہیں سمجھتے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اس کو سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی اور یہ ملک کے عوام پر ظلم ہے۔ 

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں