اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی صدر کا دھمکی آمیز خط کے بارے میں بااختیار عدالتی کمیشن قائم کرنے کا حکم

پاکستان کے صدر عارف علوی نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کے چیف جسٹس کے نام خط میں غیر ملکی دھمکی آمیز مراسلے کے بارے میں غیر جانبدار اور بااختیار عدالتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۰۶
تاریخ اشاعت: 0:53 - May 12, 2022

پاکستانی صدر کا دھمکی آمیز خط کے بارے میں بااختیار عدالتی کمیشن قائم کرنے کا حکممقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کے چیف جسٹس کے نام خط میں غیر ملکی دھمکی آمیز مراسلے کے بارے میں غیر جانبدار اور بااختیار عدالتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان کے صدر عارف علوی نے سابق وزیراعظم عمران خان کا غیر ملکی سازش سے متعلق خط موجودہ وزیراعظم اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ارسال کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے بااختیار عدالتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا جس میں صدر پاکستان نے حکومت میں تبدیلی لانے کے لیے مبینہ سازش کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔

جوابی خط میں صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت میں تبدیلی کی مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام کو وضاحت دینے، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حالات پر مبنی شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر کی طرف سے بھیجی گئی سائفر کی کاپی پڑھی، سائفر میں ڈونلڈ لو کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات کی باضابطہ سمری موجود تھی، سائفر کی رپورٹ میں مسٹر لو کے بیانات شامل ہیں جن میں خاص طور پر وزیر اعظم کے خلاف "عدم اعتماد کی تحریک " کا ذکر کیا گیا، سائفر میں تحریک کی کامیابی کی صورت میں " معافی" اور " ناکامی "  کی صورت میں سنگین نتائج کا بھی ذکر ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے دو اجلاسوں میں توثیق کی گئی کہ بیانات پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول اور صریح مداخلت کے مترادف ہیں، پاکستان نے بجا طور پر ڈی مارش جاری کیا، دھمکیاں خفیہ اور ظاہراً دونوں ہوسکتی ہیں تاہم اس خاص معاملے میں غیر سفارتی زبان میں واضح طور دھمکی دی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے خط میں دھمکی پر ممکنہ ردعمل اور اثرات کا ذکر کیا، ایک خودمختار، غیور اور آزاد قوم کے وقار کو شدید ٹھیس پہنچی، معاملے کی تفصیلی جانچ اور تحقیقات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بہت سی سازشوں کی تحقیقات بے نتیجہ رہیں، عالمی سطح پر بھی سازشوں کی تصدیق عشروں بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد ہوتی ہے، طویل عرصے بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے تک ملکوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے، حالات و واقعات پر مبنی شواہد حاصل کرنے سے بھی معاملے کو انجام تک پہنچایا جا سکتاہے۔صدرعلوی نے مزید کہا کہ سابق عمران خان کا خط وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف جسٹس کو بھیج رہا ہوں، چیف جسٹس معاملے کی تحقیقات اور سماعت کے لیے بااختیار عدالتی کمیشن قائم کریں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں