اپ ڈیٹ: 28 June 2022 - 21:52
افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير داخلہ سراج الدین حقانی نے امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے.
خبر کا کوڈ: ۵۴۳۳
تاریخ اشاعت: 15:11 - May 18, 2022

امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير داخلہ سراج الدین حقانی  نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے۔ امریکہ نے سراج الدین حقانی کی گرفتاری کے لئے 10 ملین ڈالر مقرر کئے ہیں۔

سراج الدین حقانی نے سی این این کی خبرنگار کریسٹین امانپور کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور دوحہ معاہدے کے بعد طالبان امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔ حقانی نے کہا کہ طالبان دوحہ معاہدے پر عمل پیرا ہیں۔ طالبان کے وزیر داخلہ سمیت  کئي رہنماؤں کے نام اب بھی امریکہ کی بلیک لسٹ میں موجود ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں