اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے افغان صدر کا اعلان آمادگی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ غیرمشروط مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۵
تاریخ اشاعت: 10:44 - March 01, 2018

طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے افغان صدر کا اعلان آمادگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے بدھ کے روز کابل میں دوسری بین الاقوامی امن کانفرنس کی افتتاخی تقریب سے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امن کے بارے میں طالبان کی بعض باتوں پر توجہ دی جاسکتی ہے ، کہا کہ امن کے عمل میں شامل ہونے والے طالبان گروہ کے افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

انھوں نے بنیادی آئین پر نظرثانی کے بارے میں کہا کہ اس پر غور کیا جائے گا اور جیل میں بند طالبان کے افراد کو رہا بھی کر دیا جائے گا۔

افغان صدر نے کہا کہ جامع امن منصوبے کی شقوں کی بنیاد پر طالبان کے نمائندہ دفتر اور ان کے اراکین کی آزادانہ آمد و رفت بھی قابل غور ہے۔

انھوں نے افغانستان، علاقے اور پوری دنیا میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سرحدوں تک محدود نہیں ہے۔

افغان صدر کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے ایسی حالت میں آمادگی کا اعلان کیا گیا ہے کہ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ جب تک افغانستان سے امریکیوں کا انخلا نہیں ہو گا، حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں