اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خود کشی کرلی

بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک 55 سالہ سائنسدان نے نئی دہلی کے شاستری بھون کی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۶۱
تاریخ اشاعت: 19:47 - May 24, 2022

بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خود کشی کرلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ایک 55 سالہ سائنسدان نے نئی دہلی کے شاستری بھون (سول سیکرٹریٹ) کی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق سائنسدان نے مبینہ طور پر سرکاری عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ خود کشی کرنے والے سائنسدان کی شناخت راکیش ملک کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شاستری بھون کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں