اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر خارجہ کا بھارت سے حریت رہنماء یاسین ملک کوفوری رہا کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنماء یاسین ملک کو بے بنیاد الزامات میں غلط سزا سنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کوفوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۶۳
تاریخ اشاعت: 19:27 - May 24, 2022

پاکستانی وزیر خارجہ کا بھارت سے حریت رہنماء یاسین ملک کوفوری رہا کرنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنماء یاسین ملک کو بے بنیاد الزامات میں غلط سزا سنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کوفوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نام نہاد بھارتی عدالت کی جانب سے تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو یاسین ملک کو من گھڑت الزامات میں غلط سزا سنانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یاسین ملک بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں میں سب سے نمایاں آواز ہیں، بھارت یاسین ملک کو فوری طور پر رہا کرے اور انہیں خاندان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھارت کو یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی اس سنگین ناانصافی کو روکنے کی تلقین کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت دی گئی تو اس کے سنگین انسانی نتائج ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی تفتیشی ایجنسی نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی کی معاونت اور دیگر جھوٹے مقدموں میں مجرم قراردیا ہے جس پر انہیں کل سزا سنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حریت رہنما  یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں