اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

طالبان کی بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۷۳
تاریخ اشاعت: 1:13 - May 27, 2022

طالبان کی بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکشمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی۔

اطلاعات کے مطابق قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کومکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ بھارت کوقومی اورباہمی مفادات کے بنیاد پرطالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنا چاہئیں اورسابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہئیں۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔بہت سے سفارت خانے کابل میں کام کررہے ہیں اورانہیں بھرپورسکیورٹی دی گئی ہے۔بھارتی سفارت خانے اورسفارتکاروں کوبھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سہیل شاہین نے کہا کہ اگربھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں