اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلامی تعاون تنظیم کا کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار

اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستانی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۷۷
تاریخ اشاعت: 17:44 - May 28, 2022

اسلامی تعاون تنظیم کا کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی سزا پر گہری تشویش کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہندوستانی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔ او آئی سی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں جو آزادی کی پُرامن جدوجہد کی قیادت کررہے ہیں۔ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد ِآزادی کو دہشت گردی سے منسلک نہیں کرنا چاہیے۔  اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھارت سے تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے اور کشمیر میں ظلم و تشدد فوری بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی عدالت نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے بے بنیاد مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں