16 October 2024

پاکستانی حکومت نے انتخابات سے متعلق عمران خان کا مطالبہ مسترد کردیا

پاکستانی حکومت نے انتخابات سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کے مطالبہ اور مشروط مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۷۸
تاریخ اشاعت: 17:16 - May 28, 2022

پاکستانی حکومت نے انتخابات سے متعلق عمران خان کا مطالبہ مسترد کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے انتخابات سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کے مطالبہ اور مشروط مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کا اعلان حکومت کی مدت پوری ہونے پر کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا تعین حکومت اور اتحادی مل کر کریں گے، عمران خان کان کھول کر سن لیں الیکشن کا اعلان حکومت کی مدت پوری ہونے پر کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کووڈ، فیٹف اورچارٹر آف ڈیموکریسی پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنےکو تیار نہیں تھے۔

ادھرپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا  تھا کہ اگر حکومت نے  6 دن میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو پھر نکلیں گے، اسمبلیاں توڑنے اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو اب تیاری سے نکلیں گے۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے واپس آنے کو کوئی ڈیل یا کمزوری نہ سمجھے، کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، چھ دن میں اسمبلیاں توڑنے اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تواب پوری تیاری سے نکلیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں