مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے مقدمات میں انصاف کی توقع نہیں، ادارے حدود سے تجاوز کریں تو معاملات نہیں چل سکیں گے، احد چیمہ کے ساتھ جو ہوا اس کے بعد کوئی کام کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اب قانون سازی سے قبل عدالت سے اجازت لینی پڑے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایسے میں نیب کے مقدمات میں انصاف نہ ملنے کی بات کی ہے کہ جب نیب میں اس ملک کے سابق اور بر کنار ہونے والے وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر پر نیب عدالت میں مقدمات دائر ہیں اور سپریم کورٹ نے نیب سے کہا ہے کہ 6 ماہ کے اندر اس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے۔
نواز شریف پر مالی کرپشن کے الزامات ہیں اور آج جمعے کے روز وہ ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔
پیغام کا اختتام/