الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔
خبر کا کوڈ: 5690
تاریخ اشاعت: 21 July 2022 - 18:48 - 13October 2643

الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بارشوں کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے ہیں۔ انہوں نے تبایا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات اگست کے آخر میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابات ہونے تھے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سمری چیف سیکرٹری سندھ نے الیکشن کمیشن کو بھیجی تھی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے مراسلہ میں کہا کہ سندھ میں 22 جولائی سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو شیڈول تھے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً