16 October 2024

امریکی عوام جلد ہی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے

امریکی عوام سے کئے گئے تازہ ترین سروے کی رپورٹ کے مطابق عوام کی اکثریت اس ملک کی حکومت کو ایک کرپٹ اور دھوکہ باز ادارہ سمجھتی ہے کہ شاید جلد ہی انہیں اس کے خلاف ہتھیار اٹھانا پڑیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۱۹
تاریخ اشاعت: 17:39 - July 27, 2022

امریکی عوام جلد ہی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس سے وابستہ جریدے ہیل نے شیکاگو یونیورسٹی کے اداے انسٹیٹیوٹ آف پولیٹکس کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکیوں کی اکثریت حکومت کو کرپٹ سمجھتی ہے اور تقریباً ایک تہائی لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید مستقبل قریب میں انہیں حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانا پڑیں گے۔
سروے رپورٹ کے مطابق ریپبلکنز اور مستقل افراد کی دو تہائی تعداد نے کہا ہے کہ امریکی حکومت «مجھ جیسے عام آدمی کے خلاف کرپٹ اور دھوکہ باز» ہے۔ ۵١ فیصد افراد جنہوں نے اس رائے کی تصدیق کی ہے، لبرل ہیں۔
جریدے کے مطابق سروے میں شریک مجموعی افراد کی ۲۸ فیصد منجملہ وہ ۳۸ فیصد نے بھی جن کے پاس اسحلہ ہے اس نظریے کی تصدیق کی ہے کہ شاید عوام جلد ہی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ ۳۵ فیصد ریپبلکنز اور ۳۵ فیصد کے قریب مستقل افراد اس نظریے سے اتفاق نظر رکھتے ہیں اور ڈیموکریٹس میں سے ہر پانچ افراد میں سے ایک نے اس نظریے کی تصدیق کی ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق پورے امریکہ کی سطح پر کنزویٹو اور لبرلز کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں اور ایک چوتھائی امریکی کہتے ہیں کہ انہوں نے سیاست کی وجہ سے اپنے دوستوں کو گنوا دیا ہے۔ ۷۰ فیصد سے زائد ریپبلکنز اور ۷۰ فیصد سے زائد ڈیموکریٹس نے تصدیق کی ہے کہ ان کی مد مقابل پارٹی اور افراد عموماً ایسے غنڈے ہیں کہ جو مخالفین پر اپنے سیاسی خیالات تھوپنا چاہتے ہیں۔
سروے کے نتائج کے مطابق امریکی عوام کی نصف تعداد کا ماننا ہے کہ ان کا مد مقابل افراد ان ذرائع کی وجہ سے جہاں سے وہ اپنی اطلاعات حاصل کرتے ہیں، سیاست کے بارے میں غلط معلومات رکھتے ہیں۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق یہ شیکاگو یونیورسٹی کا یہ سروے ١۹ سے ۲۳ مئی کے دوران انجام دیا گیا۔
یہ سروے رپورٹ ایسے وقت میں منتشر کی گئی ہے کہ جب حال ہی میں انسداد تشدد ریسرچ پروگرام اور کیلیفورنیا یونیورسٹی کی جانب سے ایک مشترکہ سروے کی رپورٹ بھی شائع کی گئی تھی جس میں امریکہ میں خانہ جنگی کے وقوع کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اس سروے رپورٹ کے مطابق ١۔۵۰ امریکیوں کا ماننا ہے کہ ان کے ملک میں جلد ہیں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔ اس کے برعکس ۷۔۴۷ امریکی خانہ جنگی نزدیک ہونے کے مخالف ہیں۔
اسی طرح سروے میں دو تہائی امریکیوں کا کہنا تھا کہ ان ملک میں جمہوریت کے سلسلے میں سنجیدہ خطرہ پایا جاتا ہے اور ۹۰ فیصد کا ماننا تھا کہ امریکہ میں جمہوریت کی موجودگی کی اہمیت زیادہ یا بہت زیادہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں