دمشق کے رہائشی علاقے پر دہشت گردوں کا حملہ

دہشت گردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے جس میں دو عام شہری جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 637
تاریخ اشاعت: 05 March 2018 - 23:45 - 26May 2639

دمشق کے رہائشی علاقے پر دہشت گردوں کا حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ دہشت گردوں نے پیر کو دمشق کے تشرین اسپتال پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دو افراد جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہو گئے-

روسی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران مسلح گروہوں نے کم سے کم تیرہ بار فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے-

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ فائربندی کی خلاف ورزیاں لاذقیہ، حلب اور دمشق کے مضافاتی علاقوں میں کی گئیں-

سلامتی کونسل سے جب سے تیس روزہ فائربندی سے متعلق قرارداد منظور کی ہے اس وقت سے اب تک دہشت گرد گروہ دمشق کے رہائشی علاقوں پر دو سو پچاس مارٹر گولے فائر کر چکے ہیں-

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً