مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا یہ ڈرون طیارہ فنّی خرابی کی وجہ سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا تھا جسے مار گرایا گیا۔
پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران ہندوستان کا چوتھا ڈرون طیارہ ہے جسے مار گرایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر فائربندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر ہمیشہ ہی اختلاہف و کشیدگی کا باعث بنا رہا ہے۔
پیغام کا اختتام/