اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے 10 افراد ہلاک

افغان طالبان نے صوبہ قندھار کے علاقے اسپین بولدک پر پولیس ھیڈ کواٹر پر حملہ کیا۔
خبر کا کوڈ: ۶۶۹
تاریخ اشاعت: 13:36 - March 09, 2018

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قندھار پولیس کے ترجمان ضیا درانی نے کہا ہے کہ کل رات طالبان کے 4 دہشتگردوں نے اسپین بولدک کی پولیس چھاونی پر حملہ کیا جس کے بعد پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 2 گھنٹے تک ہونے والی فائرنگ کے بعد طالبان کے چاروں حملہ آور مارے گئے۔ ہونے والی فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

دوسری جانب کل سہ پہر ننگرھار صوبے کے شہر جلال آباد میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ حملے میں اس صوبے کے حج کے امور کے ڈائریکٹرسمیت 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں