اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو لڑکی اسلام قبول کرکے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۸۱
تاریخ اشاعت: 17:23 - March 09, 2018

ہندوستان لڑکی اسلام قبول کرکے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو لڑکی اسلام قبول کرکے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ نے کیرالہ کی 25 سالہ طالبہ ہادیا کی شادی بحال کر دی ہے اور انہیں اپنے مسلم شوہر شفین جہاں کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی ہے۔

سپریم کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ ایک ہندو لڑکی اسلام قبول کرکے اپنے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کیرالہ ہائی کورٹ نے ایک برس قبل ہادیا کی شادی یہ کہہ کر رد کر دی تھی کہ یہ شادی  " لو جہاد  "  یعنی غیر مسلم کو مسلم بنانے کی سازش کے تحت ہوئی تھی۔

ہادیا کے شوہر شفین نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست کی تھی ان کی بیوی کو ان کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔ ‏

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں