شامی فوج نے دہشت گردوں کو الٹی میٹم دے دیا

شامی فوج نے دہشت گرد گروہوں کو دمشق کے محلے القدم سے نکل جانے کے لیے اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۱۸
تاریخ اشاعت: 7:23 - March 12, 2018

شامی فوج نے دہشت گردوں کو الٹی میٹم دے دیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے قریبی ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فوج نے فری سیرین آرمی اور تحریر الشام کے دہشت گردوں کو دو روز کی مہلت دی ہے کہ وہ قومی آشتی منصوبے میں شامل ہوجائیں بصورت دیگر علاقے کو ترک کرکے ادلب چلے جائیں۔

بعض ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد گروہوں نے دمشق کے القدم محلے سے ادلب چلے جانے پر اتفاق کیا ہے۔ القدم شام کے دارالحکومت دمشق کے قدیم علاقے کا ایک محلہ ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے پچھلے چند روز کے دوران دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ شرقی میں پیشقدمی کرتے ہوئے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں