مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹرجنرل یوکیا آمانو نے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی تحفظ اور سیکیورٹی کے معیارات سے متعلق آئی اے ای اے کی ہدایات پرمکمل عملدرآمد کررہاہے۔
کراچی میں سنٹرفارانٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز اورپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اٹھارہ ہسپتال کینسر سے متعلق بیماریوں کاعلاج کررہے ہیں اوراس کادائرہ ملک کے دیہی علاقوں تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔عالمی ادارے کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ وہ کراچی کے K-3 اورK-4 ایٹمی بجلی گھروں کے دورے سے بہت متاثر ہوئے ہیں جہاں انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
پیغام کا اختتام/